پاک ، ترکیہ اعلیٰ تعلیمی تعاون میں رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا فعال کردار

پاک ، ترکیہ اعلیٰ تعلیمی تعاون میں رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا فعال کردار

ترکیہ کی کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے وفد کا دورہ ،یونیورسٹی سے تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت میں رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے فعال کردار ادا کیا۔ ترکیہ کی کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ایرو ل اوزوار کی قیادت میں 18 رکنی اعلیٰ تعلیمی وفد کے دور ہ پاکستان کے دوران رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی قیادت نے ترک وفد کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی تعاون کے فروغ اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم ملاقاتوں اور سرگرمیوں میں شرکت کی۔ مشترکہ تحقیق اور تعلیمی پروگرامز ، طلبہ و فیکلٹی تبادلوں اور پاکستانی و ترک جامعات کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پہلے ہی ترکیہ کی ممتاز جامعات کے ساتھ اپنے بین الاقوامی تعلیمی روابط کو وسعت دے رہی ہے اور *ستمبر 2026 میں یلدز ٹیکنیکل یونیورسٹی، دوکوز ایلول یونیورسٹی اور صابانجی یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی تعاون کے معاہدے کیے جا چکے ہیں۔ رِفاہ یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمد خان کی قیادت میں بین الاقوامی جامعات کے ساتھ شراکت داری کا مقصد پاکستانی طلبہ و فیکلٹی کے لیے عالمی تعلیمی و تحقیقی مواقع، علمی تبادلے اور جدید مہارتوں کے حصول کے راستے کھولنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...