پلاسٹک فری اسلام آباد مہم کا آغاز اسسٹنٹ کمشنرز کو ٹاسک دیدیاگیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر انعم فاطمہ کی زیر نگرانی پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی میں کمی لانا اور وفاقی دارالحکومت کو مزید صاف، سرسبز، صحت مند اور پائیدار بنانا ہے۔ جبکہ تما م اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں کی مانیٹرنگ اور اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں میں سنگل یوز پلاسٹک کے ماحول پر مضر اثرات کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنا اور شہریوں، تاجروں، کاروباری اداروں، تعلیمی اداروں، فوڈ آؤٹ لیٹس اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو دوبارہ قابلِ استعمال اور ماحول دوست متبادل اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments