اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی سرزنش کی سابقہ سزائیں ختم

اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی سرزنش کی سابقہ سزائیں ختم

اس اقدام سے ان ملازمین کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو جائے گی

اسلام آباد (اے پی پی) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے اہلکاروں کو دی جانے والی سرزنش کی تمام سابقہ سزائیں ختم کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس اقدام سے ان ملازمین کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو جائے گی جن کے کیسز ایسی سزاں کی وجہ سے التوا کا شکار تھے ۔پولیس حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ یہ فیصلہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود، حوصلہ افزائی اور کیریئر میں ترقی کے لیے آئی جی پی کے اقدامات کے سلسلے میں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے تحت پولیس ملازمین کو پہلے دی گئی سرزنش کی سزائیں ختم کر دی جائیں گی، جس سے ان سزاں سے متاثرہ ترقی کے زیر التوا کیسز کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔توقع ہے کہ اس اقدام سے ان پولیس اہلکاروں کو فائدہ پہنچے گا جنہیں سرزنش کی سابقہ سزاں کی وجہ سے اپنے کیریئر میں ترقی کے سلسلے میں تاخیر کا سامنا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...