متھرومہ سٹاپ جھنگ روڈ پرتیزرفتار کاروں میں تصادم ، دو افراد زخمی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ روڈ پر متھرومہ سٹاپ کے قریب دو تیز رفتار کاروں کے درمیان خوفناک تصادم سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔حادثے میں دونوں کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جنکی شناخت 38 سالہ قاسم سکنہ جھنگاور 35 سالہ احسن خان سکنہ جامعہ آباد سے ہوئی ۔ریسکیو ٹیم نے ایک زخمی کو موقع پر ہی ضروری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، دوسرے کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments