سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کی ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل کرنیکا الٹی میٹم

سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کی ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل کرنیکا الٹی میٹم

بہتر سہولتوں کی فراہمی کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا اعلان،ڈی سی کاڈسپوزل سٹیشنوں کا دورہ،ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعرفد سڑکوں و دیگر انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کی ہدایت

ملتا ن(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن اور شہریوں کو نکاسی آب کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا اعلان کرتے ہوئے واسا حکام کو تمام جاری سکیمیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور ترقیاتی کاموں کے بعد سڑکوں و دیگر انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کا الٹی میٹم دے دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز واسا واسا حکام کے ہمراہ ڈسپوزل سٹیشنوں کا دورہ کرتے ہوئے کیاَ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ واسا ڈسپوزل اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن، نئی سیوریج پائپ لائنوں کی تنصیب اور بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی سے شہریوں کو درپیش نکاسی آب کے مسائل کا مستقل خاتمہ ممکن ہوگا۔ انہوں نے واسا افسروں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے ، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے باعث شہریوں کو درپیش عارضی مشکلات کو کم سے کم رکھا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ مکمل ہونے والے منصوبوں کے بعد سڑکوں، گلیوں اور دیگر متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کررہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...