اشیاخورونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

اشیاخورونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

سیالکوٹ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی ،اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان،دودھ، دہی، آٹا، چینی، گھی، گوشت، دالوں کے نرخوں پر عملدرآمد نہ ہوسکا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سپر سٹورز، ہول سیل ڈیلروں نے اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، دودھ، دہی، آٹا، چینی، گھی، گوشت، دالوں کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہوسکا، سیالکوٹ اور نواح میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی کے باعث اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان آ گیا۔ ڈسی سی سیالکوٹ کی جانب سے دودھ، دہی، آٹا، چینی، گھی، گوشت، دالوں کی قیمتوں کے جاری کردہ سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد نہ ہوسکا، پنجاب حکومت کے واضح احکامات اور اعلان کے باوجود بھی، آٹا، چینی، چاول اور دالوں، مصالحہ جات کے ریٹ خود ساختہ بڑھا د ئیے گئے ، مہنگے داموں اشیا خورونوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاغذی کارروائیاں جاری ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جرمانے وصول کرنے کے بعد دکاندار اشیا خورونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر بضد ہیں، 22اقسام کی اشیا خورونوش کے سرکاری ریٹ مقرر کرنے کے باوجود ایک بھی چیز نہیں مل رہی،صوبائی حکومت نے ایک بار پھر مارکیٹوں، بازاروں کا دورہ کرنے ، دکانوں اور ریڑھیوں پر ریٹ لسٹیں چیک کرنے اور گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔ شہریوں کو معیاری اور سستی اشیا خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اختیارات سونپے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...