پنڈی بھٹیاں سیوریج منصوبہ بروقت مکمل ہوگا :ڈپٹی کمشنر
حسین بہادر علی کا سیوریج منصوبے ،تحصیل ہسپتال ، ریسکیو 1122دفتر کا دورہ
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد حسین بہادر علی کا کہنا ہے کہ پنڈی بھٹیاں میں ساڑھے پانچ ارب روپے کی لاگت سے سیوریج کے میگا پراجیکٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے اس عوامی فلاحی منصوبے کو معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائیگا تاکہ شہر بھر سے نکاسی آب اور سیوریج کے مسائل ختم ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو ضلعی دفتر،ٹراما سنٹر حافظ آباد،ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے پنڈی بھٹیاں سٹی میں جاری سیوریج منصوبے کی مختلف سائٹس کا دورہ کیا اور وہاں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر رب دینو بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے سیوریج منصوبے کے ترقیاتی کاموں زیر زمین سیور لائن بچھانے ،ٹف ٹائل کی تنصیب اور دیگر کاوں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کے ضلعی دفتر وسٹیشن میں مریضوں کو ہسپتال منتقلی،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے ریسکیو ایمبولینسیز،ریسکیو موٹر بائیک سروس اور دیگر مشینری و ضروری سازو سامان کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments