پیپلز پارٹی کو پنجاب میں سازش سے کمزور کیا گیا:رہنما

پیپلز پارٹی کو پنجاب میں سازش سے کمزور کیا گیا:رہنما

نظریاتی ، متحرک عہدیداروں کو ہٹا کر من پسند لوگ لگائے گئے :ارشاد سندھو و دیگر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پیپلزپارٹی کو گہری سازش کے ذریعے پنجاب میں کمزور کیا گیا، پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب پر قابض مافیا پری پلان پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے ، نظریاتی کارکنوں کو پارٹی سے دور کر دیا گیا ،پیپلزپارٹی کے نظریاتی اور متحرک عہدیدار وں کو فارغ کرکے غیر متعلقہ لوگوں کو ذاتی پسند نا پسند کی بنا پر ڈویژن ،ضلع اور شہروں کی سطح پر عہدے دئیے گئے جو پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کیخلاف سازش ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی ورکر اتحاد ایکشن کمیٹی سنٹرل پنجاب کے چیف کوآرڈی نیٹر ارشاد اللہ سندھو نے پارٹی رہنمائوں مالک ورک ایڈووکیٹ ،طارق محمود مغل ، بائو ایوب مہر ،ناصر عبادت ملک ایڈووکیٹ اور محمد رضوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کی تمام تنظیمیں توڑ کر اعلیٰ سطح پر مرکزی قائدین پر مشتمل کمیٹی قا ئم کی جائے جو نئی تنظیم سازی کرے ورنہ سنٹرل پنجاب میں چراغ لے کر ڈھونڈنے سے بھی پیپلزپارٹی کے ورکر نہیں ملیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...