کوٹ ادو :صفائی مشینری 8روز سے بند، گندگی کے ڈھیر

 کوٹ ادو :صفائی مشینری 8روز سے بند، گندگی کے ڈھیر

ٹھیکیدار اور فیول کے واجبات دو ماہ سے ادا نہ ہونے پر بحران شدت اختیار کرگیا

 کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گھروں، دکانوں اور نجی اداروں سے صفائی کے نام پر ماہانہ بل وصول کیے جانے کے باوجود کوٹ ادو میں صفائی کا نظام شدید متاثر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ستھرا پنجاب ایجنسی کے ٹھیکیدار اور مشینری کے فیول کے واجبات گزشتہ دو ماہ سے ادا نہیں کیے گئے ، جس کے باعث صفائی مشینری کو فیول کی فراہمی متاثر ہوئی اور گزشتہ آٹھ روز سے مشینری بند ہے ۔ مشینری بند ہونے سے گلی محلوں، بازاروں اور شاہراہوں پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے جبکہ کچرا بکس بھی بھر چکے ہیں۔ ورکر بعض علاقوں میں ہاتھ ریڑھیوں کے ذریعے گندگی اٹھا رہے ہیں۔ گندگی سے بدبو اور تعفن پھیلنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واجبات فوری ادا کرکے مشینری بحال اور شہر میں صفائی کا نظام ہنگامی بنیادوں پر درست کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...