ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر شہری کو دھمکیاں
سکندرآباد (نامہ نگار ) تھانہ سٹی شجاع آباد کی حدود موضع دائرہ پور، جھوک جھکڑاں والی میں ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر مسلح ملزم نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فائرنگ کردی۔
منظور حسین سٹور سے سودا سلف خریدنے گیا، جہاں محمد ریاض چارپائی پر بیٹھ کر ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔ منظور حسین کے منع کرنے پر ملزم طیش میں آگیا، گالم گلوچ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، بعدازاں فائرنگ کردی۔ مدعی کی درخواست پر تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس نے محمد ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments