حکومت وعدوں پر فوری عملدرآمد کرے :اظہر اقبال حسن

 حکومت وعدوں پر فوری عملدرآمد کرے :اظہر اقبال حسن

پٹرولیم لیوی اور ناجائز ٹیکسز فوری ختم کرکے پٹرول کی قیمت کم کی جائے

 وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) وہاڑی میں میونسپل کمیٹی کے باہر جماعت اسلامی کا دستخطی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن نے کیمپ کا دورہ کیا اور خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی اور ناجائز ٹیکسز فوری ختم کرکے پٹرول کی قیمت کم کی جائے ۔ انہوں نے آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کرکے بجلی سستی کرنے اور حکمرانوں و افسر شاہی کے مفت پٹرول، بجلی اور شاہانہ مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حافظ نعیم الرحمٰن سے جو وعدے کیے تھے ، ان پر فوری عملدرآمد کیا جائے ۔ بصورت دیگر اسلام آباد میں احتجاج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر امیر ضلع طارق محمود چوہدری سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...