ستھرا پنجاب آپریشنز کی نگرانی، عملے اور ایندھن ریکارڈ کی تصدیق
ایم ڈی محمد یوسف چھینہ کا یونین کونسلز کا دورہ، صفائی عملے کی حاضری چیک کی
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی ضلع مظفرگڑھ محمد یوسف چھینہ نے مختلف یونین کونسلز کا فیلڈ دورہ کیا اور صفائی آپریشنز، عملے کی حاضری و تعیناتی سمیت صفائی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں اور مشینری کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فیلڈ عملے کی حاضری، دستیابی اور تعیناتی موقع پر چیک کرتے ہوئے اس امر کا جائزہ لیا کہ مقرر کردہ عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود اور متعلقہ علاقوں میں صفائی کے فرائض انجام دے رہا ہے ۔ ایم ڈی نے صفائی آپریشنز میں استعمال ہونے والی گاڑیوں اور مشینری کیلئے فراہم کیے جانیوالے ایندھن کی تقسیم اور ریکارڈ کی بھی موقع پر جانچ پڑتال کی اور فراہمی، تقسیم و استعمال سے متعلق ریکارڈ کی تصدیق کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور فیلڈ عملے کو ہدایت کی کہ حاضری، تعیناتی اور ایندھن کی تقسیم کے ریکارڈ کی بروقت و درست تصدیق یقینی بنائی جائے اور صفائی کے معیار پر مسلسل نظر رکھی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments