گرانفرشوں کے خلاف کارروائیاں ، 15 لاکھ 48 ہزار جرمانہ ، 14 دکانیں سربمہر
کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ز نے مجموعی طور پر 1,192 مقامات پر قیمتیں چیک کیں،232 دکانداروں کو تنبیہی نوٹس جاری 444 مقامات پر صورتحال تسلی بخش پائی گئی ، 56 مقامات پر اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ پر اشیا فروخت کرائیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر تمام اضلاع میں گرانفروشی کے خلاف مہم جاری ہے ۔ تمام ڈپٹی کمشنر ز نے کمشنر کراچی کو اپنے اپنے ضلع میں یکم اور 2 اکتوبر کو گراں فروشوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ز نے مجموعی طور پر 1,192 مقامات پر قیمتیں چیک کیں۔ 441گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی،15 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ 232 دکانداروں کو تنبیہی نوٹس جاری کیے گئے ، رپورٹ کے مطابق دو روز میں 14 دکانیں سیل کی گئیں۔ چیکنگ کے دوران 444 مقامات پر صورتحال تسلی بخش پائی گئی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ز نے 56 مقامات پر اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ پر اشیاء فروخت کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں اسسٹنٹ کمشنر ز نے مجموعی طور پر 159 مقامات پر قیمتیں چیک کیں ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسو کے مطابق 60 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئیں،کارروائی میں 4 لاکھ 24 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر شرقی نصر اللہ عباسی کے مطابق ضلع شرقی میں 121 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں ، 64 گراں فروشوں پر تین لاکھ بارہ ہزار، روپے جرمانہ کیا گیا 3 دکانیں سیل کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم کے مطابق ضلع وسطی میں سب سے زیادہ 312 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں، 116 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں 3 لاکھ 54 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ تین دکانیں سیل کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر ملیر سمیع اللہ شیخ کے مطابق ضلع ملیر میں 168مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں 49گراں فروشوں پر 99 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلع کیماڑی میں ڈپٹی کمشنر ستار ہکرو کے مطابق 156 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں 54 گراں فروشوں پر 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ایک دکان سیل کی گئی۔ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو کے مطابق ضلع کورنگی میں کل 193 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں 69 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ایک لاکھ49 ہزار روپے جرمانہ،عائد کیا گیا 2 دکانیں سیل کی گئیں۔کمشنر سید حسن نقوی نے ہدایت کی اسسٹنٹ کمشنرز یقینی بنائیں کہ دکاندار اشیاء کی سرکاری قیمتوں کی فہرست نمایاں طور پر نافذ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments