جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے کنٹرول ٹاور کی تعمیر کی جگہ فائنل

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے کنٹرول ٹاور کی تعمیر کی جگہ فائنل

ایئرپورٹ کے مین داخلی گیٹ کے قریب تعمیر کیا جائے گا، بلندی 200 فٹ رکھنے کا فیصلہ ،ذرائع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پردوسری جنگ عظیم میں تعمیر شدہ کنٹرول ٹاور کی جگہ جدید سہولتوں سے آراستہ نئے  ایئر ٹریفک کنٹرول کی تعمیر کی جگہ فائنل کرلی گئی ہے ۔نجی ٹی وی نے بتایا کہ ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کو مزید محفوظ اور بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے نئے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) ٹاور کی تعمیر کی جگہ فائنل کر لی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا کنٹرول ٹاور ایئرپورٹ کے مین داخلی گیٹ کے قریب تعمیر کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا پرانا کنٹرول ٹاور دوسری جنگ عظیم کا تعمیر شدہ تھا، جو نہ صرف پرانا ہو چکا تھا بلکہ وقت کے ساتھ اس کی بلندی بھی کم ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے فضائی ٹریفک کی نگرانی میں مشکلات کا سامنا تھا۔اس مسئلے کے حل کے لیے نئے کنٹرول ٹاور کی بلندی 200 فٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹاور کی تعمیر سے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو طیاروں کی آمد و رفت پر بہتر نظر رکھنے میں مدد ملے گی، جس سے طیاروں کی بروقت اور محفوظ لینڈنگ اور ٹیک آف کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...