مقدمات کی تفتیش کی تبدیلی سے متعلق درخواستوں پر غور
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انویسٹی گیشن ونگ کے تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔
اجلاس میں قتل، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر، اغوا، دھوکہ دہی اور چوری سمیت مختلف نوعیت کے 33 مقدمات کی تفتیش کی تبدیلی سے متعلق درخواستوں پر غور کیا گیا۔تبدیلی تفتیش بورڈ میں فریقین کا مؤقف سننے کے بعد حقائق اور دستیاب شواہد کی روشنی میں مقدمات کے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments