خوشاب :اوپن ڈور پالیسی ،شہریوں کے مسائل سننے کا سلسلہ جاری
خوشاب :اوپن ڈور پالیسی ،شہریوں کے مسائل سننے کا سلسلہ جاریڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے افسران کو ہدایات بھی جاری کیں
خوشاب(نمائندہ دُنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر مختلف درخواست گزار اور سائلین موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں، شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کریں، سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ پیش کی جائے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے جبکہ سرکاری محکموں میں غفلت، سستی اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران و اہلکار عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر انجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments