علی پور :ستھرا پنجاب کے ورکر کو مرغا بنا کر تشدد ، تصاویر وائرل

علی پور :ستھرا پنجاب کے ورکر کو مرغا بنا کر تشدد ، تصاویر وائرل

سپروائزر عثمان اکبر نے خاکروب نوید مسیح عرف کالی کو تشدد کا نشانہ بنایا ،تصاویر بنوائیں

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )ستھرا پنجاب کے ورکر کو مبینہ طور پر مرغا بنا کر تشدد ، تصاویر وائرل ہونے پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ ذرائع کے مطابق یونین کونسل دلاور چیمہ کلاں میں ستھرا پنجاب پروگرام مینجمنٹ کے سپروائزر عثمان اکبر نے خاکروب نوید مسیح عرف کالی کو مبینہ طور پر مرغا بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور تصاویر بنوائیں۔ وائرل تصویر میں سپروائزر کے ہاتھ میں مبینہ طور پر آہنی راڈ بھی دکھائی دے رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی تذلیل آمیز یا تشدد پر مبنی رویہ ناقابل قبول ہے ۔ مقامی حلقوں کے مطابق پہلے بھی کوٹ ہرا کے علاقے میں خاکروب کو مرغا بنانے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد معاملہ مبینہ طور پر ویڈیو بیان کے ذریعے ختم کردیا گیا تھا کہ ہم شغل میلہ کر رہے تھے اور اپنی مرضی سے مرغا بن کر تصاویر بنوائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...