پنڈی بائی پاس کے قریب پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی ‘لاکھوں کا سامان راکھ
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پنڈی بائی پاس کے قریب واقع پلاسٹک فیکٹری میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ،
شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے 6فائر وہیکلز اور موٹر بائیک ایمبولینس نے حصہ لیا ۔دوسری جانب آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے کا پلاسٹک جل گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments