پٹرولنگ پولیس کے بچوں کیلئے رعایتی فیس کا معاہد ہ

پٹرولنگ پولیس کے بچوں کیلئے رعایتی فیس کا معاہد ہ

3معروف تعلیمی اداروں میں داخلوں پر اور فیس میں رعایت دی جائیگی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے شہداء اور غازیوں کے بچوں کیلئے ڈویژنل پبلک سکول و کالج،ڈویژنل ماڈل کالج اور ساندل کالج میں داخلوں کیلئے اور فیس میں خصوصی رعایتی پیکیج دیدیا گیا۔ اس ضمن میں کمشنر فیصل آبادڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ اور ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول مرزا انجم کمال کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔ایم او یو کے تحت شہید کے ایک بچے کی مکمل فیس معاف،ایوننگ کلاسز میں داخلہ کیلئے 2 بچوں کی فیس معاف،غازی اور دیگر افسروں و ملازمین کے ایک بچے کی ٹیوشن فیس میں 50 فیصد رعایت دی گئی ہے۔کمشنر نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کے خاندانوں کی خدمت ہمارا فرض ہے اسی مقصد کے ایم او یو سائن کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ہائی وے پٹرول نے کمشنر کا شکریہ اداکیا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضیٰ،ڈائریکٹر سکولز سیل/ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان،اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر ذیشان ،پرنسپلز پبلک سکولز بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...