اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ
کمالیہ(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ کا اچانک معائنہ کیا اور مختلف وارڈز، ایمرجنسی، ادویات دستیابی، صفائی ،مریضوں کو فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ایم ایس ڈاکٹر غلام عباس کو ہدایت کرتے کہا کہ مریضوں کو علاج کی بہترین اور بروقت سہولیات فراہمی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا ہسپتال میں صفائی کا معیار مزید بہتر بنانے ، ادویات دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments