ڈی آئی جی کی بھارہ کہو میں کھلی کچہری ،شکایات کے انبار

ڈی آئی جی کی بھارہ کہو میں کھلی کچہری ،شکایات کے انبار

درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت ،جرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،علی وسیم

بھارہ کہو (نمائندہ دنیا) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد علی وسیم کی بھارہ کہو میں کھلی کچہری ،شہری بڑھتے ہوئے جرائم ،منشیات فروشی، چوری ڈکیتی اور تجاوزات کے خلاف پھٹ پڑے، شہریوں نے تحریری درخواستیں بھی پیش کیں۔ ڈی آئی جی نے شہریوں کی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا اور انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری کی جا ئے گئی،دس دن کے بعد دوبارہ کھلی کچہری ہوگی ،بہارہ کہو میں منشیات کو جڑ سے ختم کرینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...