صوبائی سرحد پر سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم
پنجاب، خیبر پختونخوا ہ بارڈر پر داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی ، مشتبہ افراد کی مؤثر چیکنگ، حساس مقامات، غیر ملکی شہریوں اور پولیو ٹیموں اور ورکرز کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائےحساس علاقوں میں باہمی رابطہ اور انٹیلی جنس شیٔرنگ مزید مؤثر بنائیں،ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت پیشگی اقدامات کریں، کمشنرڈیرہ اشفاق احمد کا اجلاس
ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ اجلاس میں پنجاب،کے پی کے بارڈر چیک پوسٹوں پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ریجن بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا ہ بارڈر پر سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے ، داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی اور مشتبہ افراد کی مؤثر چیکنگ یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ہدایات جاری کیں کہ حساس علاقوں میں باہمی رابطہ اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔آر پی او محمد اظہر اکرم نے احکامات جاری کیے۔ کہ پنجاب، خیبر پختونخواہ بارڈر پر سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے جوانوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے ۔ بیک اپ ٹیموں کے ریسپانس ٹائم میں مزید بہتری لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments