کینال روڈ کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے منصوبہ بندی

 کینال روڈ کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے منصوبہ بندی

ڈی سی کی زیرصدارت بیوٹیفکیشن ، واکنگ ٹریک کی تیاری کے منصوبوں کا جائزہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی زیرِ صدارت اجلاس میں کینال روڈ کی خوبصورتی میں اضافے اور شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بیوٹیفکیشن اور واکنگ ٹریک کی تیاری کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جھال پل سے گٹ والا تک کینال کے اطراف خوبصورت آرچز، یادگاری مونومنٹس، فلوٹنگ ڈیکس، جدید لائٹنگ اور شجرکاری سمیت مختلف تزئین وآرائش کے اقدامات سمیت ڈی ٹائپ چوک سے جھال پل تک واکنگ ٹریک تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ غور آیا۔

واکنگ ٹریک کے ساتھ بینچز، کوڑا دان اور رہنمائی کیلئے ڈائریکشن بورڈز نصب کئے جائیں گے تاکہ شہریوں کو چہل قدمی اور صحتمند سرگرمیوں کیلئے بہتر سہولیات میسر آئیں۔ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق نے کہا کینال روڈ کی خوبصورتی میں اضافے اور شہریوں کو صاف ستھرا، خوشگوار اور دلکش ماحول فراہم کرنے کیلئے مربوط منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ منصوبوں کی تکمیل سے شہر کے حسن میں اضافہ ہوگا اور شہریوں کو تفریحی سرگرمیوں کیلئے بہتر ماحول میسر آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...