عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر فوری ازالہ کیا جائے ،آئی جی
جرائم پیشہ اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف ر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس سہیل چودھری کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کے تدارک، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور مؤثر کمیونٹی پولیسنگ سمیت اہم پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر افسران کو ہدایت کی کہ قیامِ امن، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور شرپسند و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے جرائم کے انسداد کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے منشیات فروشوں، راہزنوں، ڈکیتوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر فوری ازالہ کیا جائے ، شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے اور مؤثر کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments