موضع طور وڑائچ کی لینڈ ایکوزیشن مزید تیز کرنیکی ہدایت
لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور ڈائریکٹر ایل اے سی نے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے سٹی موضع طور وڑائچ کی لینڈ ایکوزیشن کا پراسس تیزی سے جاری ہے ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں اور ایکوائر کی گئی اراضی کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے موضع طور وڑائچ کی لینڈ ایکوزیشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے متعلقہ تمام محکموں کے نمائندگان ون ونڈو سیل میں تعینات ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments