انسداد پولیو مہم ، انتظامی سطح پر 906,372بچوں کا ہدف حاصل

انسداد پولیو مہم ، انتظامی سطح پر 906,372بچوں کا ہدف حاصل

مائیکرو پلان کے تحت 691,140بچوں میں سے 674,937بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈسٹرکٹ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے پوسٹ کمپین ریویو اجلاس ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ستمبر 2026کی انسداد پولیو مہم کی کارکردگی، بچوں کی ویکسی نیشن کوریج، مسڈ چلڈرن، زیرو ڈوز بچوں، ریفیوزلز، فیلڈ مانیٹرنگ اور ماحولیاتی نگرانی کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میں مہم کے دوران 989,924بچوں کے مجموعی ہدف کے مقابلے میں انتظامی سطح پر 906,372 بچوں کا ہدف حاصل کیا گیا، مائیکرو پلان کے تحت 691,140بچوں میں سے 674,937بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، جو تقریباً 98فیصد کوریج بنتی ہے ۔ مہم کے دوران گھروں سے باہر موجود بچوں سمیت مختلف مقامات پر 227,192بچوں کی ویکسی نیشن بھی کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران رپورٹ ہونے والے 1,841ریفیوزلز میں سے 1,614بچوں کو اسی مہم کے دوران کور کر لیا گیا ۔ بریفنگ کے مطابق ضلع میں 2,537زیرو ڈوز بچوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 2,068بچوں کو ویکسین پلائی جا چکی ہے ۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ زیرو ڈوز بچوں کی کوریج کا عمل آئندہ ہفتے تک جاری رکھتے ہوئے تمام بچوں کی ویکسی نیشن اور ریکارڈ کی مکمل تصدیق یقینی بنائی جائے۔ 

  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...