پنجاب یونیورسٹی :’’پیس جرنلزم‘‘ کے موضوع پر سیمینار
صحافت محض خبر پہنچانے کا نام نہیں بلکہ ایک اہم سماجی ذمہ داری :مقررین
لاہور(خبر نگار )پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ جرنلزم کے زیر اہتمام ‘‘پیس جرنلزم’’ کے موضوع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار میں بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین، میجر (ر) میثم رضا، ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن سائنسز ڈاکٹر نوشینہ سلیم، چیئرپرسن شعبہ جرنلزم ڈاکٹر حنان احمد، ڈاکٹر تنویر سمیت اساتذہ اور طلبہ شریک ہوئے ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحافت محض خبر پہنچانے کا نام نہیں بلکہ ایک اہم سماجی ذمہ داری ہے ۔ صحافی معاشرے میں رائے عامہ کی تشکیل، امن کے فروغ اور قومی یکجہتی کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں صحافت کے ذریعے امن، برداشت اور مثبت مکالمے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ صحافیوں کو خبر کی تیاری اور ترسیل کے دوران ذمہ داری، تحقیق اور پیشہ ورانہ اصولوں کو مقدم رکھنا چاہیے ۔مقررین نے کہا کہ پیس جرنلزم کا مقصد تنازعات اور اختلافات کو مزید بڑھانے کے بجائے ان کے پس منظر، ممکنہ حل اور مکالمے کے پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments