لاہور روڈ پر ٹرالر اور ڈمپر میں تصادم، 28 سالہ ڈرائیور زخمی
لاہور روڈ پر ٹرالر اور ڈمپر میں تصادم، 28 سالہ ڈرائیور زخمیریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی،زخمی فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال منتقل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لاہور روڈ پر 82 چک کے قریب ٹرالر اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 28 سالہ ٹرالر ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور روڈ پر ٹرالر اور ڈمپر کے تصادم کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق 10 ویلر ٹرالر ڈمپر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ٹرالر ڈرائیور 28 سالہ فیصل ولد عبدالرشید، سکنہ محمدی کالونی، کی بائیں ٹانگ میں فریکچر ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر زخمی کے وائیٹل چیک کیے ، متاثرہ ٹانگ کو اسپلنٹ کے ذریعے محفوظ کیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments