کندیاں پولیس کی کارروائی، 2 شراب فروش گرفتار، 60 لٹر شراب برآمد

 کندیاں پولیس کی کارروائی، 2 شراب  فروش گرفتار، 60 لٹر شراب برآمد

کندیاں(نمائندہ دنیا )ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کندیاں پولیس نے دو مبینہ شراب فروشوں کو گرفتار کرکے 60 لیٹر شراب برآمد کرلی۔

ایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر توقیر احمد اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ محمد رضوان ولد غلام حسین سکنہ کندیاں سے 30 لیٹر شراب برآمد کی۔ دوسری کارروائی میں لیاقت علی ولد عمر حیات سکنہ کندیاں سے بھی 30 لٹر شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ کندیاں میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...