ایف ڈی اے کے نادہندگان کیخلاف نتیجہ خیز کارروائی کا حکم
سوفیصدواجبات وصولی یقینی بناکر ریکوری عمل مزید مؤثر بنایا جائے :قیصر عباس
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چوہدری نے نادہندگان کیخلاف نتیجہ خیز کارروائی کا حکم دیا ہے اور متعلقہ افسروں و سٹاف کو ہدایت کی ہے عدم ادائیگی پر ایف ڈی اے کے نادہندگان کی جائیدادیں سیل کر دی جائیں۔ واجبات وصولی میں غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کی زیر صدارت اجلاس میں ایف ڈی اے بقایاجات کی ریکوری مہم پر عملدرآمد اور اب تک ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرز فنانس عدنان شہزاد، افضال انصاری اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔
قیصر عباس رند نے مختلف مدات میں واجبات، وصول شدہ رقوم اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے افسروں کو ہدایت کی کہ واجبات کی سو فیصد وصولی کو یقینی بناکر ریکوری کے عمل کو بھی مزید مؤثر بنایا جائے ۔ نادہندگان کو واجبات کی ادائیگی کیلئے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق نوٹسز جاری کئے جائیں اور مسلسل عدم ادائیگی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے ۔ ریکوری ٹیمیں فیلڈ میں فعال کردار ادا کریں اور نادہندہ جائیدادوں کی نشاندہی کرکے کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا واجبات وصولی ادارے کے مالیاتی نظم و ضبط اور مالی خود کفالت کیلئے نہایت اہم ہے ، لہٰذا ریکوری اہداف کے حصول کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments