موضع گھلا پور : لوکل گورنمنٹ کنونشن، عوام کو سہولیات کی ہدایت
موضع گھلا پور : لوکل گورنمنٹ کنونشن، عوام کو سہولیات کی ہدایتپیدائش کے اندراج سمیت دیگر امور مؤثر انداز میں مکمل کیے جائیں:محسن اقبال
کوٹ مومن(نمائندہ دنیا) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے موضع گھلا پور میں پیدائش کے اندراج اور عوامی سہولت کاری کے حوالے سے منعقدہ لوکل گورنمنٹ کنونشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر متعلقہ عملہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بھی موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں اور پیدائش کے اندراج سمیت دیگر امور بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے عوامی مسائل کے فوری ازالے اور سرکاری خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments