ڈپٹی کمشنر کا دورہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال، طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا دورہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال، طبی سہولیات کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ، تمام او پی ڈیز، آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ان ڈور شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے فائر ایگزٹ کی واضح نشاندہی اور ہنگامی صورتحال میں آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...