سی پی او کا اردل روم، پولیس ملازمین کی اپیلوں پر سماعت
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے اردل روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس ملازمین کی ۔۔
محکمانہ اپیلوں اور دیگر معاملات کی سماعت کی گئی۔ اس دوران مختلف ملازمین نے محکمانہ سزاؤں میں نرمی اور فیصلوں پر نظرثانی کے لیے درخواستیں پیش کیں۔ سی پی او ملتان نے ملازمین کا مؤقف تفصیل سے سنا اور درخواستوں کا محکمانہ قواعد و ضوابط اور میرٹ کی روشنی میں جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمانہ امور میں شفافیت، میرٹ اور انصاف کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments