درخت کی ٹہنیاں کاٹنے کے تنازع پر بزرگ اور بیٹی پر تشدد

درخت کی ٹہنیاں کاٹنے کے  تنازع پر بزرگ اور بیٹی پر تشدد

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بستی شاہ یعقوب ہنجرائی مستقل شرقی میں درخت کی ٹہنیاں کاٹنے کے تنازع پر 60 سالہ بزرگ کو مبینہ طور پر باندھ کر تشدد کرنے اور بچانے کیلئے آنیوالی بیٹی کو بھی زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا۔۔

، جس پر پولیس نے سات نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ محمد سلیم کے والد جمعہ خان درخت شہتوت کی ٹہنیاں کاٹنے گئے تو عدنان، محمد حنیف، محمد لطیف، محمد اسماعیل، محمد قاسم، عبدالغفار اور غلام صدیق نے مبینہ طور پر انہیں کپڑوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ محمد سلیم اور دیگر اہل خانہ موقع پر پہنچے تو عدنان نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے الٹے وار کرکے جمعہ خان کے سر اور بائیں کندھے پر ضربیں لگائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...