بھیرہ بار میں وکلاء کیلئے ڈسپنسری کے قیام کے اقدامات

 بھیرہ بار میں وکلاء کیلئے ڈسپنسری کے قیام کے اقدامات

بھیرہ بار میں وکلاء کیلئے ڈسپنسری کے قیام کے اقدامات وکلا کو بار کی سطح پر ہی طبی سہولیات میسر آ سکیں گی:ڈاکٹر ملک مختار

بھیرہ (نامہ نگار) وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ بھیرہ بار میں وکلاء کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈسپنسری کے قیام کے اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ، جس سے وکلاء کو بار کی سطح پر ہی طبی سہولیات میسر آ سکیں گی۔ وہ بھیرہ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ صدر بار مہر حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سید عون عباس کاظمی ایڈووکیٹ اور ایگزیکٹو ممبر چودھری بلال ذ کریا ایڈووکیٹ پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران وزیر مملکت نے ڈسپنسری کے جلد قیام کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپنسری میں وکلاء کو بنیادی طبی معائنے ، بلڈ ٹیسٹ اور ابتدائی طبی امداد سمیت ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وفد کے رکن چوہدری بلال زکریا ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملاقات کا مقصد بھیرہ بار سے وابستہ وکلاء کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات یقینی بنانا تھا۔  انہوں نے ڈسپنسری کے قیام کے لیے تعاون اور یقین دہانی پر وزیر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...