ستمبر : لیسکو کی نادہندگان سے 42کروڑ روپے کی وصولی
منقطع کنکشنز کے 698 کیسز میں 17 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریکوریسدرن سرکل میں 198کیسز سے 6 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو میں ستمبر 2026 کے دوران نادہندگان سے 42 کروڑ 8 لاکھ 70 ہزار روپے کی ریکوری، ستمبر میں لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں نادہندگان کے 1165 کیسز نمٹا دیے گئے ،لیسکو کی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں 4 ماہ یا زائد عرصہ سے واجب الادا، نادہندگان سے 24 کروڑ 28 لاکھ 70 ہزار روپے وصول،منقطع کنکشنز کے 698 کیسز میں 17 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریکوری،ناردرن سرکل میں 189 کیسز سے 9 کروڑ 37 لاکھ 80 ہزار روپے وصول،سنٹرل سرکل میں 206 کیسز سے 7 کروڑ 41 لاکھ 10 ہزار روپے کی ریکوری ایسٹرن سرکل میں 147 کیسز سے 9 کروڑ 73 لاکھ 70 ہزار روپے کی ریکوری ،اوکاڑہ سرکل میں 111 کیسز سے ایک کروڑ 21 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کیے ،سدرن سرکل میں 198 کیسز سے 6 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ،شیخوپورہ سرکل میں 98 کیسز سے 83 لاکھ 10 ہزار روپے کی ریکوری، قصور سرکل میں 147 کیسز سے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ریکوری، ننکانہ سرکل میں 69 کیسز سے ایک کروڑ 91 لاکھ 20 ہزار روپے وصول ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments