گورنر راج کی حمایت میں ریلی، آتش بازی اور مٹھائیاں تقسیم
شرکاء پرپھول کی پتیاں نچھاور، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے قوم ملکی استحکام اور سلامتی کیلئے سیاسی و عسکری قیادت کیساتھ کھڑی :بلال بدر
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت میں ریلی نکالی گئی، جبکہ آتشبازی اور مٹھائیاں تقسیم کرکے جشن منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی بلال بدر چودھری اور سعید انور بھولا کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔اس موقع پر شہری سینما چوک میں جمع ہوئے ، جہاں آتش بازی کی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ رکن قومی اسمبلی بلال بدر چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ قوم ملکی استحکام اور سلامتی کے لیے سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ریلی کے شرکا نے ملکی سلامتی، استحکام اور پاکستان کی سربلندی کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے ۔ ریلی کے اختتام پر میلاد چوک میں آتش بازی کی گئی، جبکہ اہل علاقہ نے شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments