سر سید ٹاؤن:4پلاٹ سربمہر، احمد نگر میں سرکاری اراضی واگزار
جائیدادوں کے تجارتی استعمال کی منظوری لینے اور واجبات جمع کرانیکی ہدایت
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈی جی ایف ڈی اے کی ہدایات پر غیر قانونی تجارتی استعمال اور ناجائز قبضوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے سر سید ٹاؤن میں رہائشی جائیدادوں کو غیر قانونی طور پر تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر چار پلاٹ سربمہر کر یئے ، جبکہ احمد نگر میں ادارے کی ملکیتی جائیداد پر قبضے کی کوشش ناکام بنا کر غیر قانونی تعمیرات مسمار اور پلاٹ واگزار کرا لیا۔ تفصیلات کے مطابق متعلقہ جائیدادوں کے مالکان کو غیر قانونی تجارتی استعمال روکنے اور قواعد کے مطابق اجازت حاصل کرنے کیلئے متعدد نوٹس جاری کیے گئے اور چالان بھی کیے گئے ، تاہم ان ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون افنان سعید سندھو کی نگرانی میں انفورسمنٹ انسپکٹر اسلم گجر اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سر سید ٹاؤن کے اے بلاک میں پلاٹ نمبر 183، 187 اور 191 جبکہ ڈی بلاک میں پلاٹ نمبر 4 سربمہر کر دیا۔ ایف ڈی اے حکام نے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ جائیدادوں کے تجارتی استعمال کی باقاعدہ منظوری حاصل کرنے کے ساتھ مقررہ واجبات جمع کرائیں، بصورت دیگر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری کارروائی میں انفورسمنٹ ٹیم نے احمد نگر میں ایف ڈی اے کے منسوخ شدہ پلاٹ نمبر 334-B پر قبضے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں اور پلاٹ واگزار کرا لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments