سکول اوقات میں گھومنے والے طلباء کیخلاف کارروائی

سکول اوقات میں گھومنے والے طلباء کیخلاف کارروائی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کی ہدایت پر سکول اوقات کے دوران پارکوں اور تفریحی مقامات پر گھومنے والے طلباء کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد طلباء کو حراست میں لے لیا گیا۔

انفورسمنٹ آفیسر شوکت علی نے شہر کے مختلف پارکوں اور تفریحی مقامات پر اچانک چیکنگ کی۔۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی روزمرہ سرگرمیوں، نقل و حرکت اور دوستوں پر نظر رکھیں، ان کی سکول میں باقاعدہ حاضری یقینی بنائیں اور چھٹی کے بعد بروقت گھر واپسی پر بھی توجہ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...