جڑانوالہ:سابق رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر

جڑانوالہ:سابق رکن پنجاب اسمبلی  ماجد ظہور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) سابق رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور کو وزیراعظم کے پبلک افیئرز یونٹ میں کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماجد ظہور، جو حلقہ پی پی 140 سے سابق رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں، کو نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔اس موقع پر چودھری ثناء اللہ باجوہ نے ماجد ظہور کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماجد ظہور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماجد ظہور اپنی نئی ذمہ داری احسن انداز میں نبھاتے ہوئے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...