منی بائی پاس اور کلثوم نواز روڈ پر سیوریج کا پانی ، شہری پریشان
ستھرا پنجاب کی کارکردگی پر سوالات، تعفن اور بیماریوں کے خدشات بڑھ گئے
سمندری (نمائندہ دنیا) منی بائی پاس اور کلثوم نواز روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث سڑک پر جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ بن گئے ہیں، جو نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہے ہیں بلکہ تعفن کے باعث اہل علاقہ بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔کئی ہفتوں سے برقرار اس صورتحال کے باعث شہریوں کو روزانہ آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جبکہ کھڑے پانی میں مچھروں کی افزائش سے ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔ شہریوں نے ستھرا پنجاب کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔علاقہ مکینوں نے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور سیوریج کے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments