خود کو معذور ظاہر کرکے بھیک مانگنے والا گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ گلبرگ پولیس نے خود کو معذور ظاہر کرکے شہریوں سے بھیک مانگنے والے مبینہ پیشہ ور بھکاری کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایسے شخص کو حراست میں لیا جو خود کو معذور ظاہر کرکے شہریوں سے بھیک مانگ رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم قانون کی خلاف ورزی میں ملوث تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments