دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اولیا کی تعلیمات پر عمل ناگزیر،زین قریشی
ملتان(کرائم رپورٹر )عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم سہروردی ملتانیؒ کے 713 ویں سالانہ عرس کے پہلے روز قومی کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے۔۔۔
کہا ہے دہشت گردی سمیت ملک کو در پیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اولیا اللہ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا عرس کی پہلی نشست میں سابق ایم پی اے مخدوم مرید حسین قریشی ، مخدوم زادہ سجاد حسین قریشی، خواجہ معین الدین کوریجہ، سید حامد سعید کاظمی، علامہ محمد فاروق خان سعیدی، ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ، سید جہانگیر شاہ سعیدی، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، مظہر جاوید سیال نے خطاب جبکہ سٹیج پر پیر کبیر احمد قریشی، مخدوم قیصر عالم سبحانی،مخدوم غوث عالمین گیلانی ودیگر موجودتھے ۔ اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اولیائاللہ کے استانوں پر جو بھی جھولی پھیلاتا ہے وہ مرادیں حاصل کرتا ہے۔ اور اولیائاللہ کا فیضان قیامت تک جاری رہے گا کیونکہ اولیائاللہ نے دن رات کی عبادت الٰہی سے یہ مقام و مرتبہ حاصل کیا ہے کہ آج ان کے آستانے آباد ہیں اور اج ان کے آستانوں پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ اللہ سے اپنی مرادیں مانگتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اللہ تعالی ہمیں بابرکت حاضری نصیب فرمائے انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ رکن عالم رحمتہ اللہ علیہ کی دینی خدمات کو تا قیامت فراموش نہیں کیا جا سکتا اپ نے جو علم کے چراغ روشن کئے ہیں وہ قیامت تک زندہ و جاوید رہیں گے زین حسین قریشی نے مزید کہا کہ آج ملک کو جن حالات اور چیلنجز کا سامنا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں اولیائاللہ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے اور مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے مخدوم زین حسین قریشی نے سندھ سمیت چاروں صوبوں سے آنے والے زائرین کا خیر مقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ اولیائاللہ کے مزارات پر اپنی با ادب حاضری کو یقینی بنائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments