’’ٹری ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ‘‘ شہریوں کیلئے کھول دیا گیا

 ’’ٹری ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ‘‘ شہریوں کیلئے کھول دیا گیا

آرچرڈ میں30 سے 60 سال پرانے 166 درخت ٹرانسپلانٹ کردیئے :کمشنر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست ویژن کے تحت باغ جناح فیصل آباد میں پاکستان کا پہلا’’ٹری ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ’’ شہریوں کے لئے کھول دیا گیا ہے جہاں اب تک 30 سے 60 سال پرانے میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹس کی زد میں آنے والے 166 درخت ٹرانسپلانٹ کردیئے گئے ہیں۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ کا دورہ کیا اور ری پلانٹ کئے گئے درخت دیکھے۔ انچارج ویمن کرکٹ پاکستان کرکٹ بورڈ رافعہ حیدر،ایڈیشنل کمشنرز قیصر عباس رند،تنویر مرتضی،افضل تارڑ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف اقبال چوہان،ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان،اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر ذیشان ارشاد اور دیگر افسران کے علاوہ سیو دی پلانٹ تنظیم کے ارکان اور سول سوسائٹی بھی موجود تھی۔

کمشنر فیصل آباد نے اہلیان فیصل آباد کو ملک کے پہلے ٹری ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ کے قیام پر مبارکباد دی اور بتایا کہ باغ جناح کے علاوہ کلیم شہید پارک اور اقبال پارک(دھوبی گھاٹ)گراؤنڈ میں بھی ٹری ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ قائم کئے جارہے ہیں جہاں اب تک باالترتیب 59 اور127 درخت ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرو بس روٹس کی زد میں آنے والے مجموعی طور پر 795 درختوں میں سے تینوں آرچرڈ میں اب تک 352 درخت ری پلانٹ کردیئے گئے ہیں جبکہ باقی درختوں کی ٹرانسپلانٹیشن کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے ۔کمشنر فیصل آباد نے ہارٹیکلچر ایجنسی اور سیو دی ٹری تنظیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اہلیان فیصل آباد کو آرچرڈ میں وزٹ کی دعوت دی اور کہا کہ شہری فیملیز کے ساتھ رخ کریں۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور آج فیصل آباد کے شہریوں نے ثابت کیا کہ وہ اپنے ماحول کو تروتازہ رکھنے اور درختوں کی حفاظت میں کسی سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ درختوں کی حفاظت،نسلوں اور ثقافت کی حفاظت ہے جسے مستقبل بنیادوں پر جاری رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...