ڈسکہ : ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ڈسکہ : ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

حادثہ کیکر والا کے قریب پیش آیا‘16 سالہ عبداللہ موقع پر دم توڑ گیا

ڈسکہ (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر کے علاقے کیکر والا کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 16سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق اعجاز احمد وڑائچ کا بیٹا محمد عبداللہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کیکر والا کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ صدر پولیس نے متوفی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...