ٹرانسپورٹرز کو کرایہ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت

ٹرانسپورٹرز کو کرایہ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت

کمالیہ کا دورہ ، ہسپتال اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ،نگرانی مؤثر بنائی جائے : ماہم آصف

  کمالیہ (نمائندہ دنیا، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا اور ٹرانسپورٹ نظام، صحت عامہ کی سہولیات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو عوامی ریلیف یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے اجلاس میں سرکاری کرایہ نامے پر عملدرآمد، ٹریفک قوانین کی پابندی، اوورلوڈنگ کی روک تھام اور مسافروں کی جان و مال کے تحفظ پر زور دیا گیا۔ ٹرانسپورٹرز کو سرکاری کرایہ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں ایمرجنسی وارڈ، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری سیوریج اسکیموں کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے ، معیار برقرار رکھنے اور نگرانی مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...