ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل لانے والا ڈرائیور گرفتار
ٹریفک اور شہریوں کیلئے خطرات پیدا ہونے کا خدشہ ، قانونی کارروائی شروع
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ صدر پولیس نے ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایسے ڈرائیور کو حراست میں لیا جو ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے آیا تھا، جس سے دیگر ٹریفک اور شہریوں کیلئے خطرات پیدا ہونے کا خدشہ تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments