جھنگ : ایک اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکار برطرف

جھنگ : ایک اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکار برطرف

بدعنوانی کے معاملے میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل جاری رہے گا:ڈی پی او

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے اختیارات سے تجاوز اور کرپشن میں ملوث ایک اے ایس آئی اور تین کانسٹیبلوں کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس فورس میں احتساب، نظم و ضبط اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وردی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہریوں کے استحصال کا ذریعہ بنانے والوں کے لیے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز میں ملوث اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔پولیس کا وقار مجروح کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...