چنیوٹ: محکمہ تعلیم کے ملازمین کے تبادلوں سے متعلق کیسز کا جائزہ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہارڈشپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،
جس میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کی جانب سے ہارڈشپ کی بنیاد پر تبادلوں کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں اور کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ملازمین کی درخواستوں، تبادلوں کی وجوہات اور متعلقہ دستاویزات کا معائنہ کرتے ہوئے مقررہ قواعد و ضوابط اور محکمانہ پالیسی کے مطابق کیسز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ہارڈشپ کی بنیاد پر تبادلوں کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور میرٹ کے مطابق یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ہدایت کی کہ تبادلوں کے تمام کیسز کا متعلقہ قواعد و ضوابط اور میرٹ کی روشنی میں باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور درخواستوں پر مقررہ طریقہ کار کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments