چنیوٹ پولیس کے زیر اہتمام مالیاتی نظم و نسق اور محفوظ مستقبل کے حوالے سے آگاہی سیشن
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آئی جی پنجاب عبدالکریم کے وژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
پولیس کے زیر اہتمام مالیاتی نظم و نسق اور محفوظ مستقبل کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی سیشن میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے نمائندوں، بینک اسٹاف اور پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ آگاہی سیشن کے دوران پولیس اہلکاروں کو بہتر مالی فیصلوں اور بجٹ مینجمنٹ کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ اسٹیٹ لائف کے نمائندوں نے بچوں کی تعلیم کے پلان، پنشن پلان اور گروپ انشورنس کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments